کراچی، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5ملزمان گرفتار

منگل 10 نومبر 2015 16:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 5ملزمان کو گرفتار جبکہ متعدد کو حراست میں لے لیا ہے ۔اورنگی ٹاؤن سے جعلی نوٹ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ملزم گزشتہ ایک سال سے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جعلی نوٹ بنا رہا تھا۔اورنگی ٹاؤن کے علاقے، پاکستان بازار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ بنانے والے ملزم غلام مصطفٰی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے نوٹ بنانے کے لیے پلیٹس ، کیمیکل اور کاغذ خرید رکھا تھا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں نذیر شاہ اور افضل کے ساتھ مل کر گزشتہ ایک سال سے جعلی نوٹ بنانے کا کام کررہا ہے۔گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پانچ ہزار ، ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے جعلی نوٹ بنایا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

عوامی کالونی میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ملزمان لوٹ مار سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، لوٹا ہوا سامان برآمد کئے ہیں جبکہ شاہ فیصل کالونی سے بھی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ اورنگی، کورنگی کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کاروائیو ں کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :