کراچی ، رینجرز کی سیکیورٹی میں پولیومہم شروع

منگل 10 نومبر 2015 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) شہرمیں پولیس کمانڈوز رینجرز کی سیکیورٹی میں پولیومہم شروع کردی گئی ہے اس موقع پرشہربھرمیں پولیس کوہائی الرٹ کیاگیا ہے حساس علاقوں میں پولیوورکرز کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے 3200کمانڈوزمتعین کئے گئے جبکہ رینجرز ترجمان کے مطابق پولیس مہم کے دوران ضلع غربی میں رینجرز کی 44موبائلیں70موٹرسائیکل سواراور664اہلکارضلع شرقع میں رینجرزکی 8موبائلیں ،11موٹرسائیکل اسکواڈاور108اہلکار جبکہ ضلع جنوبی میں 8موبائلیں 9موٹرسائیکل اسکوڈاور100اہلکار متعین کئے گئے ہیں ترجمان نے بتایاکہ شہرمیں رینجرز کی 60موبائلیں 98موٹرسائیکل اسکوڈز اور872اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔