ڈپٹی کمشنرخاران کی گاڑی اورمسافر کوچ میں تصادم ڈپٹی کمشنرسمیت تین افراد زخمی

منگل 10 نومبر 2015 16:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء)کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنرخاران کی گاڑی اورمسافر کوچ میں تصادم ڈپٹی کمشنرسمیت تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے لک پاس کے قریب کوئٹہ سے خاراج جانیوالے ڈپٹی کمشنر عبدالولی بڑیچ اورکراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنرخاران عبدالولی بڑیچ ان کے دو سیکورٹی گارڈمحمدصادق اورعبدالعزیز شدیدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیاجبکہ بس ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے مسافر کوچ کوقبضے میں لیکر ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرلیامزیدکارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔