بلوچستان میڈیکل کالج کوئٹہ میں طلباء گروپوں کے درمیان تصادم 2طالب علم زخمی

منگل 10 نومبر 2015 16:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) بلوچستان میڈیکل کالج کوئٹہ میں دوطلباء گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2طالب علم زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد انتظامیہ نے بولان میڈیکل کالج کوبند کردیاتفصیلات کے مطابق منگل کوکوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پرواقع بولان میڈیکل کالج میں دوطلباء گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دوطالب علم امین اللہ اورفیصل محمدزخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپربی ایم سی منتقل کیاگیا۔تصادم کے بعد انتظامیہ نے کالج کوبند کردیا۔