کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 32اضلاع میں پولیوکی سہ روزہ مہم شروع

منگل 10 نومبر 2015 16:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 32اضلاع میں پولیوکی سہ روزہ مہم شروع ہوگئی 24لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہاکہ بلوچستان میں 24لاکھ 72ہزار بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم کے لئے چھ ہزار 603 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس موقع پرحکومت کی جانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔