چینی لڑکی کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ‘ابھی تک چین نے ویزہ مدت بڑھانے کی درخواست نہیں کی ‘چین نے درخواست کی تو تعاون کریں گے‘ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کاچینی لڑکی ڈولی کا ویزہ ختم ہونے کے معاملے پر بیان

منگل 10 نومبر 2015 16:43

چینی لڑکی کے ویزے کی مدت ختم ہو چکی ‘ابھی تک چین نے ویزہ مدت بڑھانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ چینی لڑکی ڈولی کے ویزے کی مدت ختم ہو گئی ہے،ابھی تک چین کی طرف سے ویزے کی مدت بڑھانے کی درخواست نہیں کی گئی، اگر چین نے درخواست کی تو تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے پاکستان میں کلاس فیلو کی تلاش میں آئی ہوئی چینی لڑکی ڈولی کا ویزہ ختم ہونے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین کی طرف سے ڈولی کے ویزے کی مدت بڑھانے سے متعلق ابھی کوئی درخواست نہیں کی گئی،اگر چین نے تعاون کی درخواست کی تو تعاون کریں گے۔