فرزانہ تھیم کی لاہو رمیں بننے والی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ”ماموں ممی اور میں “میں اداکاری کرنے سے معذرت

منگل 10 نومبر 2015 16:29

فرزانہ تھیم کی لاہو رمیں بننے والی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ”ماموں ممی اور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء ) اداکارہ فرزانہ تھیم نے لاہو رمیں بننے والی مزاحیہ ڈرامہ سیریل ”ماموں ممی اور میں “میں اداکاری کرنے سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامہ پروڈیوسر بلال اختر نے فرزانہ تھیم کو اپنی 25منٹ دورانیہ کی ڈرامہ سیریل ”ماموں ممی اور میں “میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی مگر اداکارہ فرزانہ تھیم نے معذرت کی کہ وہ کراچی میں بننے والی آدھا درجن ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اوراس شیڈول میں ان کے پاس لاہور میں ڈرامہ کرنے کا وقت نہیں مگر جیسے ہی کراچی میں بننے والے پراجیکٹ سے فرصت ہوئی تو لاہور ڈرامہ کرنے ضرورآؤں گی ۔