رسالپور، نوشہرہ جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل پھسل کرگرنے سے نوجوان جاں بحق

منگل 10 نومبر 2015 16:20

رسالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پرموٹر سائیکل پھسل جانے سے نو جوان جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رسالپور کے نواحی علاقہ زنڈوبانڈہ کا رہائشی نوجوان عامر ولد غلام حبیب عرف تورے مرحوم اپنے رشتہ دار سعید کے ساتھ گزشتہ رات سائیس منڈی سے اپنے گھر واپس آرہاتھا کہ مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر گیٹ نمبر 1کے قریب موٹر سائیکل پھسل کر گر گئی جس سے نوجوان عامرکے دل کوشدید چوٹ لگ گئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں طبی امداد ملنے کے بعداپنے گھر میں دل کی دھڑکن بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا ۔