تارکین وطن کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے ، حکومت ون ونڈو آپریشن کے تحت جملہ سہولتیں فراہم کرے، محمد طاہر کھوکھر
منگل 10 نومبر 2015 16:14
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈرمحمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے تاکہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کریں حکومت ون ونڈوآپریشن کے تحت جملہ سہولتیں فراہم کرے۔ آزادکشمیر میں سیاحت، ہائیڈرل پاور جنریشن، گھریلو صنعتوں اور ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
جن سے فائدہ اٹھا کر تارکین وطن نہ صرف اپنی سرمایہ کاری پر بھاری منافع کما سکتے ہیں بلکہ آزادکشمیر کو تعمیروترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر غربت، جہالت اور بے روزگاری کی لپیٹ میں ہے۔ 80 فیصد بجٹ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ کرتی ہے۔(جاری ہے)
وسائل نہ ہونے کے باعث صنعتی ترقی پر توجہ نہیں دی جا رہی جس کے باعث بے روزگاری نوجوانوں کا مقدر بن چکی ہے۔
حکومت کے پاس اتنے وسائل موجود نہیں کہ ہر نوجوان کو سرکاری ملازمت فراہم کرے اس لیے ہمارے پاس ایک ہی حل ہے کہ آزادکشمیر میں سرکاری کے لیے تارکین وطن اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو ترغیب دی جائے تا کہ وہ یہاں سرمایہ کاری کریں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ حکومت کو ٹیکسز کی مد میں آمدن بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ہمیشہ سے آزادکشمیر کے حالات کے بارے میں فکر مند رہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے تحفظات و خدشات دور کرنے کے لیے ایم کیو ایم نے قانون ساز اسمبلی میں آواز بلند کی اور عملی طور پر قانون سازی کے لیے سپیشل کورٹس فار اوورسیز کشمیریز ایکٹ 2013ء کا مسودہ اسمبلی میں جمع کروا یا۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ تارکین کے سرمایہ ، جائیدادوں کو تحفظ فراہم کیاجانا چاہیے۔ حکومت لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا کو لگا دے گی۔ وہ یہاں سرمایہ کاری کریں۔ خصوصاً سیاحت، ٹرانسپورٹ، ہائیڈرل پاور جنریشن میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ان تین شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی جائے تو ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطہ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا۔ حکومت پر بھی بوجھ کم ہو گا اور نوجوان پرائیویٹ سیکٹر کی جانب راغب ہوں گے۔ طاہر کھوکھر نے نوجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم حاصل کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.