Live Updates

کراچی، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کے لئے نوشتہ دیوار ثابت ہوئے ہیں ،نجیب اللہ خان نیازی

منگل 10 نومبر 2015 16:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نائب صدر کراچی ڈویژن وصدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نے چیئرمین ہاؤس کراچی سے ایک بہت بڑی انتخابی ریلی سیخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات تحریک انصاف کے لئے نوشتہ دیوار بنے اور انھیں ایک اضلاع میں بھی حکومت بنانے کیلئے عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا۔

سندھ میں جاگیرداری سسٹم کی گرفت میں مقید عوا م کو پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کرائے گی۔کراچی میں پاکستان مسلم لیگ ن نے مخالفین کو حواس باختہ کردیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کراچی میں برسر اقتدار آکر لیٹروں اور عوام کے پیسوں سے لوٹ مار اور غبن کرکے اربوں روپوں کا حساب لیکر عوام کی عدالت میں پیش کرے گی ، پاکستان مسلم لیگ ن جس طرح کراچی میں دہشت گردوں سے عوام کو نجات دلائی اور شہر کی روشنیوں کو واپس لائی اسی طرح اپنی مستحکم اور غیر جانبدارنہ پالیسی کی بدولت کراچی شہر کو نہ صوف امن کا گہوارہ بنائے گی بلکہ انشا للہ ترقی کے اس دور کو واپس لائے گی جس بنا پر پاکستان کی عوام کراچی کو ماں کا درجہ دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام کے نام ترقیاتی فنڈوں کو لوٹنے والوں کو عوام کے کٹہرے میں کھڑے کریں گے ، لسانی و فروعی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔یو سی ۹ سائٹ میں واٹر پمپنگ اسٹیشن کے نام پر29کروڑ روپے بغیر ڈکارغبن و خرد برد کرکے ہضم کرنے والے رشوت خوروں کے حلق سے عوام کاپیسہ نکال کرکئی عشروں سے محروم سے متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز رنگ و نسل پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے،کچی آبادیوں کی لیز اور سیوریج کے مسائل کے ساتھ کے الیکڑک انتظامیہ کے ساتھ ملکر بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور پنتیس سالوں سے محروم علاقوں میں ترجیحی و ہنگامی بنیادوں پر پی ایم ٹی کی تنصیب کرکے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا مقصد نچلی سطح کے عوام کو ان کے گھروں میں ہی زندگی کی بنیادی سہولیات کو پہنچانا ہے ۔ ہم کسی سے سہولیات کے نام پانی کنکشنوں کے نام پر بھتے نہیں مانگیں گے بلکہ ایسے عناصر کو قانون نافذ کرنے والوں کے حوالے کریں گے۔عوام کو کراچی کے امن کی طرح ہمارا ایک بار مزید بھرپور ساتھ دینا ہوگا اور بلدیاتی انتخابات میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منشور اور ان کے بے لوث پینل کو کامیاب بنانا ہوگا۔کیونکہ ترقی کا دوسرا نام نواز شریف ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات