بھارت نے پاکستان کے خلاف امریکہ سے مسلح ڈرونز خریدنے کی درخواست دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 16:07

بھارت نے پاکستان کے خلاف امریکہ سے مسلح ڈرونز خریدنے کی درخواست دے ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : پاکستان کے خلاف خود کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھارت نے امریکہ سے مسلح ڈرونز خریدنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت امریکہ سے مسلح ایونجر ڈرون خریدنے والا پہلا ملک بننے کے لیے خاصا کوشاں ہے. ان ڈرونز کے ذریعے بھارت پاکستان کے کسی بھی کونے پر حملہ کرنے کے قابل ہو جائے گا.

بغیر پائلٹ کے یہ ائیر کرافٹ جنرل اٹامکس ایراناٹیکل سسٹمز کی جانب سے بنائے گئے ہیں جو کہ انتہائی تیز ہیں.

(جاری ہے)

بغیر پائلٹ یہ طیارے خریدنے کے بعد بھارت نئی دہلی سے ہی پاکستان کے شہریوں کو نشانہ بنا سکے گا. اگر امریکہ کی جانب سے بھارت کی یہ درخواست منظور کر لی گئی تو بھارت اور امریکہ کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو جائے گا واضح رہے کہ 2014 میں بھی بھارت امریکہ سے ہتھیارخریدنے والا دوسرا بڑا ملک قرار دیا جا چکا ہے.

یاد رہے کہ پاکستان نے چند ماہ قبل مقامی طور پر بنائے گئے ڈرون براق کا تجربہ کرکے بھارت کی نیندیں اُڑا دی تھیں. بھارت نے لاکھ کوششوں کے بعد کامیابی سے یہ ٹیکنالوجی حاصل نہ کر سکنے کے بعد امریکہ کے سامنے جھولی پھیلا دی ہے کہ وہ اسے ڈرون فراہم کرے.

متعلقہ عنوان :