وزیراعظم نواز شریف کل کراچی میں پاک بحریہ اور اقلیتی برادری کی تقریبات میں شرکت کریں گے

منگل 10 نومبر 2015 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کل کراچی جائیں گے، جہاں وہ پاک بحریہ اور اقلیتی برادری کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو کراچی جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف پاک بحریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اقلیتی برادری کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جو کہ مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی۔