Live Updates

پی ٹی آئی نے 4حلقوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے پورا ایک سال دیا‘معاملہ نہ حل ہونے پر احتجاجاً استعفے دیئے‘درخواست میں اٹھائے گئے سوال خالصتاً سیاسی ہیں، عدالت ان نکات پر مداخلت نہ کرے‘ظفر علی شاہ کی درخواست کو بھاری جرمانے کے ساتھ خارج کیا جائے

پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

منگل 10 نومبر 2015 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے چار حلقوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے پورا ایک سال دیا،معاملہ نہ حل ہونے پر احتجاجاً استعفے دیئے،درخواست میں اٹھائے گئے سوال خالصتاً سیاسی ہیں، عدالت ان نکات پر مداخلت نہ کرے،ظفر علی شاہ کی درخواست کو بھاری جرمانے کے ساتھ خارج کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو تحریک انصاف نے ظفر علی شاہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر استعفوں کے معاملے پر درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔تحریک انصاف کی جانب سے حامد خان نے جواب جمع کروایا، جس میں کہا گیا کہ ظفر علی شاہ کی درخواست بے بنیاد ہے، درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کا سینیٹر رہ چکا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی درخواست کو خارج کر دیا تھا، قومی اسمبلی نے بھی اس معاملے کو نہیں اٹھایا، پی ٹی آئی نے چار حلقوں کا معاملہ حل کرنے کیلئے پورا ایک سال دیا،معاملہ نہ حل ہونے پر احتجاجاً استعفے دیئے،درخواست میں اٹھائے گئے سوال خالصتاً سیاسی ہیں، عدالت ان نکات پر مداخلت نہ کرے۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ظفر علی شاہ کی درخواست کو بھاری جرمانے کے ساتھ خارج کیا جائے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات