مشرف غداری کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کا 21 نومبر 2014 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 15:44

مشرف غداری کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کا 21 نومبر 2014 کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : .اسلام آبادہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کا 21 نومبر 2014ء میں کیا گیا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصلہ جسٹس نورالحق اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2رکنی بنچ نے سنایا. خصوصی عدالت نے 3نومبر 2007کے اقدام میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر، زاہد حامد کو شریک ملزم نامزدکیا تھا۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ سنگین غداری کیس میں تفتیشی ادارہ کسی بھی عدالتی آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر تحقیقات کرے۔