پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت نے عوام کو بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا‘سیدتبریز کاظمی

منگل 10 نومبر 2015 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)تحریک تحفظ حقوق ، جہلم ویلی کے صدر سید تبریز کاظمی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی حکومت نے عوام کو بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اگر آزاد خطہ میں میگاپراجیکٹس جاری نہ ہوتے توریاست کے ہزاروں خاندان فاقہ کشی کاشکار بن جائے ۔ پیپلزپارٹی ، روٹی ، کپڑاور مکان کانعرہ لگاکر اقتدار میںٰآ ئی مگر عوام کوبھوک ، افلاس میں مبتلاء کیا۔

کپڑے کی جگہ لوگوں کوکفن خریدنے پرمجبور کیاگیا۔

(جاری ہے)

مکان تو دور قبرستان میں لوگوں کو قبر کی جگہ بھی ملنا محال ہوچکاہے۔گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست مقدس پیشہ ہے مگر اس کوخدمت خلق کے بجائے اقتدار کے پجاریوں نے کاروبار بنادیاہے۔ آج لوگ لفظ سیاست سے اسی لیے نفرت کرتے ہیں کہ مفاد پرست ٹولہ نے اقتدار حاصل کرکے لوگوں کی خدمت کے بجائے غریبوں کاخون نچوڑنا شروع کردیا۔آج کے بعض لیڈر تھانہ کلچر کے ذریعے سیاست کرتے ہیں اور تھانوں کواپنے گھر کی لونڈی بناکر رکھاہے۔ ہم انہیں پیغام دیتے ہیں کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائیں۔