مسلم لیگ (ن )نیلم متحدومنظم ،سمندر کی مانند ہے،کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘اقبال مغل

منگل 10 نومبر 2015 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)مسلم لیگ (ن )نیلم متحدومنظم ،سمندر کی مانند ہے،کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا پی پی اور مسلم کانفرنس کی اہم وکٹیں شاہ غلام قادر کے نشانے پر ہیں اور جب چاہیں انہیں نشانہ بناکر مخالفین کاتختہ دھڑن کرسکتے ہیں،نیلم سے شاہ جی کے 75 فیصد کامیابی پر مخالفین بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار ترجمان مسلم لیگ ن نیلم اقبال مغل نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ حالیہ شدیدبرفباری کے باعث نیلم کے عوام کے ناقابل برداشت نقصان ہوئے ہیں جن کے ازالے کیلئے حکمران جماعت کاکردار سب کے سامنے شرمناک ہے،نیلم میں ادویات نام کی کوئی چیز نہیں ، میڈیکل سٹاف گھروں میں بیٹھ کر تنخواہ لے رہاہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے کرپشن کابازار گرم کررکھاہے،میرٹ کی پامالی سے نیلم کے پڑھے لکھے نوجوانوں کااستحصال ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نیلم ویلی میں خوراک پیکج کااعلان کرے ،انہوں نے کہاکہ وادی نیلم میں ترقیاتی سکیمیں ہڑپ ہوئیں اور بعض پرٹھیکیدار کام چھوڑکرفرار ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ مسلم لیگ ن اقتدار میںآ کر نیلم کی 68 سالہ محرومیوں کاازالہ کرینگے ۔