بونیر میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا

منگل 10 نومبر 2015 15:09

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بونیر میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ متاثرین زلزلہ کے مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔تفصیلات کیمطابق بونیر ضلع کے طول وعرض میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،اور ساتھ ہی متاثرین زلزلہ کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔جبکہ حالیہ زلزلے میں کچے مکانات جس کے در ودیوار ہلاگئے ہیں اس بارش کے باعث ٹپکنے لگے۔جس سے بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اور زیادہ تر لوگ گھروں میں رہنے سے گریزاں ہے۔ کیونکہ زلزلے سے زیادہ تر گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جو اس شدید بارشوں کی وجہ سے ان گھروں کی منہدم ہونے کی واضح امکانات بھی ہے۔بارش سے سردی کی وجہ سے عوام نے گرم ملبوسات،اور گرم کھانوں کا رخ کیا ہے۔اور بازاروں میں گزشتہ دو دنوں سے چپلی کبابوں اور سونپ کے ریڑیوں پر رش قابل دید رہا۔