سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کے معاملے پر اہم پیش رفت، اکیڈمی کھولنے پر اتفاق ہو گیا

منگل 10 نومبر 2015 15:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز سپنر سعید اجمل کی کرکٹ اکیڈمی کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کے درمیان اکیڈمی کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اکیڈمی کی اراضی زرعی یونیورسٹی کے نام رہے گی، سعید اجمل اکیڈمی چلائیں گے۔ ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل، وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی اور سعید ا اجمل نے ایم او یو سائن کیا ۔ ذرائع کے مطابق ایم او یو سائن ہونے کے بعد سعید اجمل آج احتجاج کی کال واپس لے لیں گے جبکہ ڈی سی او نورالامین مینگل معاہدے کے نگران ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :