حیدر آباد‘ ہندو انتہا پسندوں کا ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے کیخلاف پر تشدد احتجاج ‘توڑ پھوڑ‘ نعرے بازی

منگل 10 نومبر 2015 15:04

حیدرآباد دکن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء )ہندو انتہا پسندوں کا ٹیپو سلطان کی سالگرہ منانے کیخلاف پر تشدد احتجاج کیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع مادگری میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کے حوالے سے سرکاری تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں ٹیپو کے مخالفین نے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

دوران احتجاج مظاہرین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو آگ لگانا شروع کر دیا جس کے باعث پولیس ی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے مظاہرین کو پرتشدد کارروائیوں سے روکنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے مزامت کی جس پر جھڑپ ہو گئی اور پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر دیا جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب وزیرداخلہ کرناٹک کا کہنا ہے کہ بی جے پی ٹیپو سلطان کی سالگرہ پر سیاست کررہی ہے۔