عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مدرسہ ختم نبوت چناب نگر میں فری میڈیکل کیمپ

منگل 10 نومبر 2015 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مدرسہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں گاہے بگاہے فری میڈیکل کیمپ لگایا جاتاہے ،اس مرتبہ یہ میڈیکل کیمپ 8نومبر2015بروز اتوارلگایا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر صولت نواز،ڈاکٹر اللہ رکھا ،ڈاکٹر محمداشرف،ڈاکٹر نصراللہ ،ڈاکٹر آصف جنجوعہ اورڈاکٹر حسن جمیل کے علاوہ دولیڈی ڈاکٹرز پرمشتمل ٹیم نے 800مریضوں کا مفت چیکپ کیا۔

الٹراساوٴنڈ ،ای سی جی ،بلڈ پریشر،شوگرکا فری چیک اپ کیا گیا اور تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔میڈیکل کیمپ صبح نو بجے سے مغرب کی نما زکے بعد تک جاری رہا اورڈاکٹرز نے یکسوئی اور توجہ کے ساتھ تمام آنے والے مریضوں کا چیک اپ کیا ۔میڈیکل کیمپ کی تیاری کے سلسلے میں مدرسہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگرکے تمام اساتذہ کرام نے میڈیکل کیمپ کوکامیاب کرانے میں بھر پور محنت کی ۔

(جاری ہے)

یقینایہ فری میڈیکل کیمپ چناب نگر اور قرب وجوار کے مسلمانوں کے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔بہت سارے مسلمان چناب نگر میں یہ سہولت نہ ہونے کی وجہ علاج و معالجہ کی غرض سے قادیانیوں کے ہسپتالوں کا رخ کیا کرتے تھے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اس کیمپ شروع کرنے کی وجہ سے مسلمانوں نے قادیانیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجہ کرانا ترک کردیا ہے۔