لاہور میں شروع ہونے والا رم جھم کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی جاری رہے گا ،محکمہ موسمیات

منگل 10 نومبر 2015 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں شروع ہونے والا رم جھم کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی جاری رہے گا جس کے باعث موسم مزید خوشگوار ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کے روز شہر بادلوں اور دھند کی لپیٹ میں رہا جبکہ منگل کے روز ہلی بوندا باندی کے بعد خوشگوار دھوپ نکل آئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ نومبر کے پہلے ہفتہ میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث سردی میں اضافہ ہوجائے گا لیکن محکمہ موسمیات کی یہ پیش گوئی درست ثابت نہ ہوئی۔