اسلام آباد کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ صاف پانی یا زرعی زمینوں کے لئے نہیں،شیخ آفتاب

منگل 10 نومبر 2015 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی کے توجہ مبذول نوٹس میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ جو اسلام آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گئے وہ صاف پانی یا زرعی زمینوں کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ اسلام آباد کی سیوریج کے لئے ہے جو کہ نالہ لئی میں تمام گندے پانی کو پھینک رہا ہے ۔

(جاری ہے)

شاہدہ رحمانی نے کہا کہ یہ پلانٹ غیر فعال ہے اور 50 لاکھ روپے سالانہ ضائع ہو رہا ہے ۔ 30 لاکھ روپے سے زائد بجلی کا بل دیا جا رہا ہے ۔ شیخ آفتاب نے کہا کہ پلانٹ باقاعدہ طور پر چل رہا ہے ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی جانب سے بھی کوئی شکایت نہیں ملی کہ کس علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے ۔ وزیر مملتک برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اسلام آباد کی سیوریج کے لئے ہے جو کہ مکمل طور پر کام کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :