ایف بی آرکا ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے الیکٹرانیک ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نیا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 10 نومبر 2015 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے الیکٹرانیک ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا نیا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے سینئر افسر نے بتایا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ای فائلنگ کو سادہ و آسان بنانے کے لیے نیا الیکٹرانک ریٹرن فائلنگ سسٹم تیار کرلیا ہے جو منظوری کے لیے ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سسٹم کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کے تحفظات دور کرنا ہے اور ای فائلنگ میں ٹیکس دہندگان کو درپیش پیچیدگیوں کو دور کرکے سادہ و آسان نظام متعارف کرانا ہے۔