پارلیمنٹ کو موثر اور مضبوط نہ بنا یا گیا تو یہ بے معنی ہوجائے گی،آفتاب شیر پاؤ

منگل 10 نومبر 2015 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو موثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ، ایل این جی کے معاملے پر لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی پارلیمنٹ کو موثر اور مضبوط نہیں بنائینگے اور فیصلے یہاں نہیں ہونگے تو یہ بے معنی ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی بہت اہم ہے اس سے حکومتی اور ملکی نظام کو چیک اینڈ بیلنس کیاجاتا ہے حکومت کے وزراء کا فرض ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آکر اراکین کو جواب دیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ایل این جی کے حوالے سے قطر سے جو معاہدہ کررہی ہے اس میں ابھی تک ریٹ کے حوالے سے عوام کو نہیں بتایا جارہا ہے تو پھر ایل این جی کس کیلئے لائی جارہی ہے ایسا لگتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایل این جی کے مخالف نہیں ہیں تاہم ملک کے اندر گیس کے کافی ذخائر موجود ہیں حکومت ان پر توجہ کیوں نہیں دیتی

متعلقہ عنوان :