Live Updates

ایوان کے اندر جب عوامی مسائل حل ہوں گے تو پی ٹی آئی سمیت دیگر اسمبلی ارکان حاضر ہوجائینگے، اسد عمر

منگل 10 نومبر 2015 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جس دن اسمبلی میں معنی خیز کام ہونگے عوام کے مسائل پر بات ہوگی اس وقت تمام ممبران اسمبلی ایوان میں حاضر ہوجائینگے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندر دو سال سے عوام کے مسائل پر بات نہیں ہورہی ہے اگر کوئی کورم یا واک آؤٹ یا اختلاف کرتا ہے تو سارے دن کیلئے اجلاس موخر کردیا جاتا ہے روزانہ کی بنیاد پر حکومتی اراکین تین سے چار دن حاضر نہیں ہوتے ایسے میں معنی خیز بات نہیں ہوسکتی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوان کے اندر جب عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائینگے تو پی ٹی آئی سمیت دیگر اسمبلی ارکان حاضر ہوجائینگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات