وزارت داخلہ اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دے رہی ہے،رحمان ملک

منگل 10 نومبر 2015 14:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دے رہی ہے ،نیشنل ایکشن پروگرام کے حوالے سے چوہدری نثار کا کردار اہم رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ جو کام وزارت داخلہ کا تھا وہ انہوں نے بہتر طور پر کیا نیکٹا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیکٹا کو فعال ہونے کیلئے فنڈز کی ضرورت تھی جو دیئے نہیں گئے اس لئے وزارت داخلہ کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے اگر دیکھا جائے تو چوہدری نثار نے نیشنل ایکشن پلان کیلئے بہتر رول ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہم دیا ہوا ٹاسک پر نہیں چلیں گے تو اس کے نقصانات زیادہ ہونگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی نے اگر معافی مانگ لی ہے تو اس کا پتہ الیکشن کمیشن کو ہوگا کہ انہیں معاف کیا گیا ہے کہ نہیں انہوں نے کہا کہ جذبات میں لوگ بہت سی چیزیں کہہ جاتے ہیں لیکن اسے درگزر کردینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :