وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے

منگل 10 نومبر 2015 14:23

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار منگل کو سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے-وزیرخزانہ (آج) گیارہ نومبر کو گلوبل اسلامک فنانس کانفرنس سے خطاب کریں گے-وہ کانفرنس کے شرکاء کے سامنے پاکستان میں اسلامی بینکنگ اورفنانس سے متعلق تفصیلی جائزہ پیش کریں گے اور ملک میں اسلامی بینکاری کی ترویج کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کریں گے-