امریکی صدر باراک اوباما کی ترک صدر رجب طیب کو مبارکباد

منگل 10 نومبر 2015 14:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فونک رابطہ کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے ترک عوام کو بھی جمہوری عمل مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر اوباما نے اپنے ترک ہم منصب سے شام میں سیاسی تبدیلی اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کے طریقہ کاع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں نے شامی اپوزیشن کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :