سابق بھارتی فوجی بھی مودی سرکار سے ناراض، میڈلز واپس کرنے شروع کردئیے

منگل 10 نومبر 2015 14:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) مودی سرکار کی انتہا پسندی کے خلاف بھارت کا ہرطبقہ سراپا احتجاج ہے، معروف شخصیات کے بعد سابق فوجی بھی سامنے آگئے اور میڈلز واپس کرنا شروع کردئیے۔بھارت کو خطے کی سپر پاورسمجھنے والے نریندرمودی سے گھرکے معاملات سنبھالنے مشکل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف مظالم پر مختلف شعبے کی نمایاں شخصیات نے آواز بلند کرتے ہوئے احتجاجا سرکاری ایوارڈز واپس کئے اور اب سابق فوجی بھی مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیلئے نکل آئے اورمیڈلز واپس کرنا شروع کردئیے۔

سابق فوجیوں کا کہنا ہے نریندرمودی کی حکومت خود کو جمہوری کہتی ہے لیکن انداز آمرانہ ہے، اقتدارکے ایوانوں میں کوئی شنوائی نہیں، سابق فوجیوں کا حکومت سے مطالبہ ہے ایک رینک ایک پینشن کا فیصلہ واپس لیا جائے.