فلم ”دل والے“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی
منگل 10 نومبر 2015 14:06
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بولی وڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی جوڑی کا رنبیر اور دپیکا کی جوڑی سے کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق کاجول سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی جوڑی ان کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کی جگہ لے سکتی ہے؟ جس پر کاجول کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا بالکل نہیں لگتا، ان کی جوڑی کا رنبیر اور دپیکا کی جوڑی سے کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔
کاجول کے مطابق ’کسی کا مقابل کسی سے نہیں کیا جاسکتا، نہ میں دپیکا پڈوکون جیسی بن سکتی ہوں اور نہ ہی دپیکا مجھ جیسی بن سکتی ہیں، اس ہی طرح ہماری جوڑی رنبیر اور دپیکا کی جوڑی جیسی نہیں اور نہ ہی ان کی جوڑی شاہ رخ اور میری جیسی بن سکتی ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ کاجول اور شاہ رخ خان کی جوڑی بولی وڈ کی سب سے بہترین جوڑیوں میں سے شمار کی جاتی ہے جو بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے-ان فلموں میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے لے کر ’مائے نیم از خان‘ شامل ہیں۔
شاہ رخ اور کاجول پانچ سال کے عرصے بعد ایک مرتبہ پھر فلم ’دل والے‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار ادا کریں گی۔فلم ”دل والے“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
-
ہالی ووڈ فلمرسٹ کے سیٹ پراصل گولی چلنے کا معاملہ، خاتون کو 18 ماہ قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.