حکومت کا دوہرہ معیار، سابق وزیر اعظم، سابق سپیکر، سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم کا خاندان 20 برس سے مراعات سے محروم

منگل 10 نومبر 2015 13:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) حکومت کا دوہرہ معیار، سابق وزیر اعظم، سابق سپیکر، سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم کا خاندان 20 برس سے مراعات سے محروم، قانون ساز اسمبلی اور محکمہ قانون کی جانب سے کی گئی قانون سازی پر عمل درآمد میں پسند و ناپسند کی پالیسی اپنائی گئی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت بھی اپنے پارٹی کے سا بق وزیراعظم کی مراعات بحال نہ کرا سکی موجودہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدسابق وزیر اعظم راٹھور کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں مگر اس معاملے پر انہوں نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہ پیپلز لائرز فورم آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور معروف قانوندان ارشد مغل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالمجید ریاست کے وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے صدر ہیں، راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم بھی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور ریاست کے وزیراعظم رہے ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے انہیں وزیراعظم بنایا تھا 4برس موجودہ حکومت نے گزار لیے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کی حکومت نے 5برس مکمل کیے مگر اپنے پارٹی کے سابق وزیراعظم کے خاندان کو مراعات نہیں دلا سکی یہ نظریاتی کارکنوں کو کیا دے گی محترمہ فرحت ممتاز راٹھور 20سال سے اپنے شوہر کی مراعات سے محروم ہیں راٹھور کابینہ کے اہم وزراء آج بھی کابینہ کا حصہ ہیں مگر کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی زندہ لوگ اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتے مگر پیپلز پارٹی کے موجودہ وزراء نے کارکنوں کو مکمل لاوارث چھوڑ دیا ہیانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممتازحسین راٹھور مرحوم کی بیوی کو دیگر کی طرح مراعات اور پنشن کی ادائیگی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان، سردار سکندر حیات خان، بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور سردار عتیق احمد خان، سردار یعقوب خان، اہلیہ محترمہ کے۔

(جاری ہے)

ایچ خورشید پنشن پٹرول حاصل کر رہے ہیں جبکہ کلرک کک اور درجہ چہارم کے دیگر ملازمین کی سہولیات بھی ان کو بلڈنگ کوڈز کی خلاف ورزی کے باعث 2005ء کے زلزلے سے دس گناہ زیادہ جانی و مالی نقصان ہو گا۔

متعلقہ عنوان :