موجودہ حکومت نے کشمیری قوم کا تشخص مجروع کر دیا ہے‘سجاد انور عباسی

منگل 10 نومبر 2015 13:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماسجاد انور عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کشمیری قوم کا تشخص مجروع کر دیا ہے ریاستی حکمران ایک خاتون کے آگے سر بسجود ہیں وزیراعظم اور وزراء سرکاری خزانے کی لوٹ مار میں مصروف ہیں، عوامی مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریال تالپور انہیں کہیں قبلہ پیچھے ہے یہ سب پیچھے مڑ کر نماز پڑھیں گے پیپلز پارٹی حکومت نے جیالا نوازی کی انتہا کر رکھی ہے کشمیر لبریشن سیل کے فنڈز کو تحریک آزادی اجاگر کرنے کے بجائے جیالوں میں بانٹا جا رہا ہے۔

سینکڑوں ڈی سی اوز، کوآرڈی نیٹرز اور مشیران کی فوج ظفرموج بھرتی کی گئی ہے جن کو لبریشن سیل سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں فریال تالپور اور چوہدری ریاض نے آزاد کشمیر میں صوابدیدی عہدوں کو سبزی اور فروٹ کی طرح فروخت کیا ہے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم نہیں ہے بلکہ آزاد کشمیر میں ریاض راج قائم ہے حکمرانوں نے اقتدار کی خاطر ریاستی تشخص، عزت و غیرت کو غیرریاستی افراد کے ہاں گروی رکھ دیا ہیپاکستان تحریک انصاف تبدیلی عوامی خدمت کا مشن اور استحصال کلچر کا خاتمہ کرنے کا عزم لے کر میدان میں آئی ہے گفتگو کرتے ہوئیرسجاد انور عباسی نے کہا ہے کہ کارکن انتخابات کی تیاری شروع کریںآ ل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کسی سیاسی جماعت سے الحاق نہیں کرے گی اور بلا شرکت غیر دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کر کے اپنی عوام دوست حکومت قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے گا۔ خطہ میں بلا تخصیص تعمیر و ترقی کی جائے گی اور میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جائے گا-