بیرسٹر سلطان محمود نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے‘راجہ ندیم خان

منگل 10 نومبر 2015 13:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ،آرگنائز کمیٹی کے رکن راجہ ندیم خان نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ان کی جدوجہد سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں پاکستان تحریک انصاف پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام فرسودہ روایتی کلچر کو مسترد کر کے نیا پاکستان اور نیا کشمیر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی رونما ہو چکی عوام اب سرمایا داروں، اچارہ داروں سے تنگ اور نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اب جھر لوٹھپے کا دور ختم ہو گیا ہے تحریک انصاف عوامی طاقت سے برسر اقتدار آ کر ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی۔

(جاری ہے)

راجہ ندیم خان نے کیا کہ متعدد وزراء کرام سمیت سینکڑوں اعلیٰ شخصیات اور لاکھوں قارئین پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔

انشاء اللہ تحریک انصاف جلد ملک بھر میں ناقابل شکست قوت بن جائیے گی انہوں نے کہا کہ پولن دیوی اور اس کے حواریوں کے راج کو غیوران کشمیر پر مسلط نہیں ہونے دینگے ۔ وحدت کشمیر کے تحفظ اور تحریک آزادی کشمیر کومنطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچودھری کی قیادت میں قائد تحریک تبدیلی کے موجب عمران خان کے کندھے سے کندھا ملا کر ٹائیگر ز اپنا کردار ادا کرینگے پسماندگی کاشکار بنانے والوں کو عوام عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کیلئے ایکا کرلیاہے-