مظفرآباد‘موہری گوجرہ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائنڈنگ ،دو رہائشی مکانات مکمل تباہ

منگل 10 نومبر 2015 13:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)موہری گوجرہ میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائنڈنگ ،دو رہائشی مکانات مکمل تباہ ہوگئے ، جبکہ ایک مکان کو جزوی نقصان پہنچا، اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ ،گھریلو سازوسامان بھی لینڈ سلائنڈنگ کے ملبے تلے دب کر تباہ ہوگیا، موہری گوجرہ کے رہائشی محمد بشیر ولد خیراللہ کا لاکھوں روپے کا نقصان ، لینڈ سلائنڈنگ سے مزید مکانوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ، اہل خانہ بے یارومددگا ر،تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد روڈ پر واقع موہری گوجرہ میں محمد بشیر ولد خیر اللہ کے دو مکان حالیہ بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائنڈنگ کے باعث مکمل تباہ ہوگئے ، موہری گوجرہ کے متاثرہ رہائشی محمد بشیر نے بتایا کہ لینڈ سلائنڈنگ کے باعث دو مکانات مکمل تباہ ہوچکے ہیں ،اورتمام گھریلو سامان مٹی کے تودے تلے دب چکا ہے ، تقریبا ً 60لاکھ روپے نقصان ہوچکے ہیں ،لینڈ سلائنڈنگ سے مکانات کے علاوہ ایک کنال زمین کو بھی نقصان پہنچا ،زمین بھی سرک چکی ہے ،قبل ازیں برار کوٹ روڈ کی توسیع و کشادگی کے دوران میرے مکان کے ساتھ سے کٹنگ کی گئی ، اُس کا بھی معاوضہ نہیں ملا ،ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد میں چار سال سے کیس زیر کار ہے ،لیکن تاحال معاوضہ نہیں ملا ہے ، ،موہری گوجرہ کے متاثرہ رہائشی محمد بشیر نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،کمشنر مظفرآباد ، چیئرمین ایم ڈی اے ،انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے معاوضہ دیا جائے ۔