نتیش کمار 20 نومبر کو بہار کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے

منگل 10 نومبر 2015 13:29

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) بہار میں جے ڈی، آر جے ڈی اور کانگریس کے اتحادی کی کامیابی کے بعد نتیش کمار 20 نومبر کو وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب پٹنہ کے گاندھی میدان میں ہوگی۔ بہار کے ریاستی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن نے 178 جبکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے محض 58 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ ان انتخابات میں بی جے پی نے بھرپور انتخابی مہم چلائی تھی مگر اس کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی