مجیب الرحمن کوپاکستان کا دوست کہنے پر سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق الرحمن کیخلاف گرفتاری کا نوٹس

منگل 10 نومبر 2015 13:28

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے بڑے بیٹے کی گرفتاری کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ طارق رحمٰن کے خلاف گرفتاری کا نوٹس شیخ مجیب الرحمن کو ”پاکستان کا دوست“ کہنے پرڈھاکہ کی ایڈشنل چیف مییٹروپولیٹن مجسٹریت نے جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش فاؤنڈیشن کے صدر کا کہنا تھا کہ طارق رحمٰن کے اپنے باپ مجیب الرحمٰن کو پاکستان کا دوست کہنا غلط ہے کیونکہ طارق رحمٰن کے اس بیان نے بنگلہ دیش کی تاریخ میں پاکستان بنگلہ دیش کی تاریخی جنگ کو مکمل تبدیل کر دیا ہے۔

طارق رحمٰن کو 2007 میں ملٹری نے کرپشن کے مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ 2008 میں رہائی کے بعد طارق رحمٰن لندن چلے گئے تھے۔ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے طارق رحمٰن کے اس بیان کی ذمہ داری شیخ حسینہ کے حکومت کو دی ہے