میانمار الیکشن‘ آنگ سان سوچی کی جماعت 70فیصد ووٹ لیکر جیت گئی

منگل 10 نومبر 2015 13:24

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 نومبر۔2015ء) میانمار میں ہونے والے عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کی پارٹی نے حکمران جماعت کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے ایوان زیریں کی 12 نشستوں پر فتح حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانمار کے پارلیمانی انتخابات میں حزب مخالف کی رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت نے ابتدائی نتائج میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تجزیہ کار ان کی شاندار جیت کے بارے میں پہلے ہی پیشگوئی کر رہے تھے۔آنگ سان سوچی نے بھی قبل ازیں اپنی جماعت کی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا مگر انہوں نے حتمی گنتی تک مکمل فتح کا دعویٰ کرنے سے گریز کیا۔ این ایل ڈی کے ترجمان نے غیرسرکاری اعداد و شمار کی بنیاد پرمیڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں پارٹی کو 70 فیصد ووٹ پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :