قاضی محمد اسرائیل کا میاں وحید اور شاہ غلام قادر کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

منگل 10 نومبر 2015 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء)تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی چیف آرگنائزر اور نیلم سے تحریک انصاف کے متوقع امیدوارقاضی محمد اسرائیل نے میاں وحید اور شاہ غلام قادر کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میاں وحید کے پے رول پر کام کرنے والوں کو بھی بے نقاب کرونگاقاضی محمد اسرائیل کا اعلان۔ انہوں نے کہا کہ میاں وحید اور شاہ غلام قادر کے گٹھ جوڑ نے نیلم کو 30 سال پیچھے دھکیل دیا۔

5 سال میاں وحید اور شاہ غلام قادر نے ملکر نیلم کو لوٹا ایک وزیر باہر اور ایک سابق وزیرنیلم سے بھی کرپشن میں ملوث رہا بے نقاب کرونگا۔لکڑ چوروں،پتھر چوروں اور نوکریاں اور پراجیکٹ بیچنے والوں کو بھاگنے نہیں دینگے۔ ن لیگ لوٹوں کی فیکٹری اور سیاسی بھگوڑوں کا بگار کیمپ ہے۔

(جاری ہے)

نیلم کے عوام آزمائے ہوئے لوگوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ 10 سال اقتدار کے مزے لوٹنے والے عوامی عدالت میں جانے سے بھاگ رہے ہیں۔

اربوں کے جعلی اعلان کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ہمارے پاس جامع پروگرام ہے مک مکا برادران مقابلہ نہیں کر سکتے۔ نیلم ویلی کی عوام تحریک انصاف کو مضبوط کریں ۔دونوں جماعتیں موروثیت اور کرپشن کے منشور پہ متفق ہیں میاں وحید اور شاہ غلام قادر ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ نیلم ویلی کی عوام تحریک انصاف کو مضبوط کریں نیلم ویلی کے عوام کی تقدیربدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

10 سال میا ں وحید اور 20 سال قانون ساز اسمبلی میں رہے اور ایک نقتے کا اضافع نہیں کر سکے تبدیلی ناگزیر عمران خان کے وژن نیا نیلم بنے گا۔نیلم کے وسائل سے استفادہ کر لیا جائے تو مسائل کا حل ممکن ہے۔ عوام مجاوروں اور پٹواریوں کی کمرشل جمہوریت کو مسترد کر دیا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مک مکا تھا۔اب لیگی اور زرداری ٹولہ ملکر بھی لڑے تو تحریک انصاف کا راستہ نہیں روک سکتے مستقبل ہمارا ہے ۔

آزادکشمیرسے کرپشن ، برادری ازم ، اقرباپروری ، ظلم وناانصافی کے خاتمے، اورمیرٹ کی بحالی کے لیے عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔نیلم سے پی۔ٹی۔آئی کے نظریہ پر الیکشن لڑوگا۔انہوں کے کہا کہ نیلم ویلی کی عوام تحریک انصاف سے امیدیں وابستہ کر لیں ۔نیلم میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدرار میرے خلاف متحد ہیں مگر شکست نہیں دے پائیں گے۔میاں وحید اور شاہ جی کو ایک بال پر کلین بولڈ کرونگا۔