کوٹلہ کے عوام کے حقوق ہڑپ کر لیے گئے اقتدار میں آ کر احتساب کریں گے‘خورشید احمد عباسی

منگل 10 نومبر 2015 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ خورشید احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹلہ کے عوام کے حقوق ہڑپ کر لیے گئے اقتدار میں آ کر احتساب کریں گے۔ عوام بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہے اور حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں۔لٹیروں اور وڈیروں کے گھروں میں دو لائنیں اور غریبوں کے گھر میں پانی کی بوند نہیں ظلم اور نا انصافی پر خاموش نہیں رہیں گے۔

کوٹلہ میں عوامی عدالت لگا ئیں گے۔

(جاری ہے)

کوٹلہ میں اجارہ داروں کے دن گنے جا چکے نواز،زرداری پارٹنرشپ بے نقاب اب کوٹلہ میں سونامی کا راج ہوگا۔ چار سال کوٹلہ کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی کوٹلہ والوں کا نمائندہ ہوں کارکن بے دھڑک ہو کر انتخابی مہم چلائیں۔عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں انصاف اور احتساب کا نظام قائم کرینگے۔میثاق جمہوریت دراصل معائدہ کرپشن تھا ۔انہوں کے کہا کہ عوام مجاوروں اور پٹواریوں کی کمرشل جمہوریت کو مسترد کر دیا۔ ۔آزادکشمیرسے کرپشن ، برادری ازم ، اقرباپروری ، ظلم وناانصافی کے خاتمے، اورمیرٹ کی بحالی کے لیے عمران خان کی قیادت میں نیا کشمیر بنائیگے ۔