زلزلہ متاثرین در بدر حکمران بیرون ملک دوروں پرعوام کے ٹیکس کا پیسہ اڑا رہے ہیں‘ارشادمغل
منگل 10 نومبر 2015 13:15
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے مرکزی رہنماء وممبرآرگنائزنگ کمیٹی ارشاد مغل نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین در بدر حکمران بیرون ملک دوروں پرعوام کے ٹیکس کا پیسہ اڑا رہے ہیں۔95 لاکھ خرچ کر کے حکومتی وفد کیا فوائد حاصل کرے گا سمجھ سے بالا تر ہے۔26 اکتوبر کو زلزلہ سے جو نقصانات ہوئے حکومت متاثرین کی امداد میں ناکام ہو گئی۔
ملین مارچ نے دنیا کو جگا دیا بیرسٹر سلطان نے ثابت کر دیا کہ وہ قائد کشمیر ہیں۔دنیا جان چکی کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں نیا کشمیر بنائیں گے۔ اگلا مرحلہ تنظیم سازی کا ہے ۔نوجوان ایڈجسٹ ہونگے، کارکن ممبر شپ مہم جاری رکھیں ۔کارکن گاوں گاوں پھیل جائیں عمران خان اور تبدیلی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔(جاری ہے)
کشمیر کے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ترجیح ، کرپشن کا خاتمہ کریں گے حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔
عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہیں عوامی عدالت لگا ئیں گے۔ اجارہ داروں کے دن گنے جا چکے نواز،زرداری پارٹنرشپ بے نقاب اب کشمیر میں سونامی کا راج ہوگا۔عمران خان کی قیادت میں انصاف اور احتساب کا نظام قائم کرینگے۔میثاق جمہوریت دراصل معائدہ کرپشن تھا ۔انہوں کے کہا کہ عوام مجاوروں اور پٹواریوں کی کمرشل جمہوریت کو مسترد کر دیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.