حویلی لکھا‘ بجلی کی طویل بندش کا جن سردیوں میں ہی بوتل سے باہر آگیا

منگل 10 نومبر 2015 13:11

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بجلی کی طویل بندش کا جن سردیوں میں ہی بوتل سے باہر آگیا،شہری حلقوں میں دس سے سولہ جبکہ دیہی علاقوں میں بندش کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے بھی تجاوز کرنے لگا کسانوں کی فصلیں بروقت سیراب ناہونے سے تباہ جبکہ بجلی سے منسلک کاروباری حضرات کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ،نوبت فاقوں پر آنے لگی ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا میں سردی کے باوجود بھی گیس کی بندش کے ساتھ ساتھ اب بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا جن بوتل سے باہر آچکا ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی بُری طرح متاثر ہورہے ہیں بجلی کی بندش کا دورانیہ شہری حلقوں میں دس سے سولہ گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے جبکہ حویلی لکھا کے دیہی علاقے سولہ سے بیس گھنٹے تک کی طویل بندش کاازاب چھیلنے پر مجبور ہیں جس کے باعث کسانوں کی فصلات کو بروقت پانی سے سیران ناکرنے کی وجہ سے فصلیں خراب ہونے کا اندیشہ بیان کیا جارہا ہے اسی طرح بجلی سے منسلک کاروباری لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اور نوبت فاقوں کی سی ہے لوگوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی اور گیس کی اِس طویل بندش کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔