حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے گیس کی بنیاد پر1230میگا واٹ بجلی پید اہوگی ‘ چوہدری محمد اشرف دیونہ
منگل 10 نومبر 2015 13:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ سے گیس کی بنیاد پر1230میگا واٹ بجلی پید اہوگی اور یہ پلانٹ کم ایندھن استعمال کر کے زیادہ بجلی پیدا کرے گااو راس کا شمار دنیا کے بہترین پاور پلانٹس میں ہوگا ،ایندھن کی مد میں سالانہ 18ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ منصوبے کی تعمیر میں 37ارب روپے کی بچت ہوگی ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی، محنت اور کاوشوں کی بدولت گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے ان منصوبوں میں 110ارب روپے کی بچت ہو ئی ہے اور پاور پلانٹ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے اوریہ منصوبہ 2017میں مکمل ہوگا۔(جاری ہے)
حکومت پنجاب 2018ء تک لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی جس کیلئے سولر، کول اور ایل این جی پاور پراجیکٹس شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ قائداعظم سولر پارک نے کام شروع کر دیا ہے اور آئندہ برس تک اس کی پیداوار 1000میگاواٹ ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت ہرسال 10لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے گی اور 2018ء تک 20لاکھ گریجوایٹس ووکیشنل ٹریننگ فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ایکسپورٹ کو ہر سال 15فیصد تک بڑھایا جائے گا جبکہ گروتھ ریٹ کو 8فیصد تک لے جایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میلینیم ڈویلپمنٹ اہداف کو 2018ء تک حاصل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہ اقتصادی ترقی کیلئے امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا بہت ضروری ہے اور دھرنا سیاست نے سرمایہ کاری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.