اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف آئندہ کل کراچی کا دورہ کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 نومبر 2015 13:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 نومبر 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف آئندہ روز کراچی کا دورہ کریں گے . تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ دورہ کراچی پر وزیر اعظم نواز شریف اقلیتی برادری کی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وہ پاک بحریہ کی سالانہ جنگی مشق سی اسپارک 2015 کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک 2015 میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کی اقلیتی برادری کی تقریب میں شرکت بھی متوقع ہے۔وزیراعظم گہرے سمندر میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں اور دیگر افواج کے ساتھ رابطوں اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کا مشاہدہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :