پاک ، بھارت کرکٹ سیریز کا امکان تاحال موجود ہے ، ہندوستانی میڈیا
منگل 10 نومبر 2015 13:05
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار10نومبر۔2015ء ) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات اب بھی روشن ہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر کے حوالے سے کہنا ہے کہ منوہر پاک بھارت سیریز کے لئے پرامید ہیں تاہم سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنا تھی اور یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں ہونا تھی جس پر بی سی سی آئی نے سیریز کو دبئی کے بجائے شمالی بھارت میں کرانے پر غور شروع کردیا ہے جب کہ سیریز سے حاصل ہونے والا مالی فائدہ بھی دونوں کرکٹ بورڈز کو برابر ملے گا ۔
پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدہ کے تحت دونوں ٹیموں کو دسمبر میں 2 ٹیسٹ اور 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی تاہم پاک بھارت سیریز کے لئے بی سی سی آئی نے 2 پروپوزل تیار کئے ہیں جس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی صورت میں 2 ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے یا 2 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ششنانک منوہر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئے پراعتماد ہیں لیکن انہوں نے بھی اس سیریز کو حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.