خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

منگل 10 نومبر 2015 12:48

ہانگ کانگ ۔10 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 نومبر۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں منگل کو خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے دسمبر میں ترسیل کیلئے معاہدے 29 سینٹ کے اضافے سے 44.16 ڈالر فی بیرل میں ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے آئندہ ماہ میں ترسیل کے معاہدے 20سینٹ کی بہتری سے 47.39 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سنگاپور مارکیٹ منگل جو عام تعطیل کے باعث بند رہی۔