یونس خان انگلینڈ سے سیریزکے بعد ون ڈے سے ریٹائرہوجائینگے ، غیر ملکی میڈیا کا دعوی
منگل 10 نومبر 2015 12:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) ایک غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان انگلینڈ سے سیریز کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو جائینگے۔
(جاری ہے)
یونس کو حالیہ سیریز کیلیے ایک بار پھر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنانے پر مختلف حلقوں کی جانب سے سلیکٹرز پر خاصی تنقید ہو رہی ہے ، ٹیم مینجمنٹ خصوصاً ہیڈ کوچ وقار یونس بھی اس سے خوش نہیں ، سینئر بیٹسمین کوٹیسٹ میں بہتر کارکردگی پر ون ڈے میں ایک اور لائف لائن دی گئی۔
اس سے قبل رواں برس کے آغاز میں ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد انھیں ڈراپ کیا گیا تھا ، یونس ون ڈے کرکٹ میں واپسی کیلیے خاصے بے چین تھے اور کئی بیانات میں اس حوالے سے خواہش بھی ظاہر کی ، قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ باعزت انداز سے ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں اسی لیے زور دے کر ون ڈے سکواڈ میں واپس آئے اور اب انگلینڈ سے سیریز کے بعد ازخود کھیل کو چھوڑیں گے البتہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.