پیرس ماحولیاتی کانفرنس:

وزیر اعظم پاکستان کی نمائندگی کریں گے

منگل 10 نومبر 2015 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ یہ کانفرنس رواں ماہ کے آخر میں فرانس کے دارالحکومت پیر سمیں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 40 رکنی پاکستانی وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا جن میں سرکاری افسران ، صوبوں کے نمائندے ،ماحولیاتی ماہرین اور عیر سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے سائنسدان شامل ہیں ۔

ماہرین نے کانفرنس میں شرکت کے وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہا ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کانفرنس سے قبل ماحولیاتی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا تعین کر دینا چاہئے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نہ ہونے سے کئی پروجیکٹس تعطل کا شکار ہیں اور صوبوں کے غیر سنجیدہ رویئے کی وجہ سے بھی پہلی منظور شدہ ماحولیاتی اور آب و ہوا کے حوالے سے پالیسی لاگو نہیں کی جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :