فلم بین میری رنبیر کپور اور رنویرسنگھ کے ساتھ جوڑی پسند کرتے ہیں‘ دیپیکاپڈوکون

منگل 10 نومبر 2015 12:36

فلم بین میری رنبیر کپور اور رنویرسنگھ کے ساتھ جوڑی پسند کرتے ہیں‘ دیپیکاپڈوکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں ہی کے ساتھ ان کی جوڑی بہت پسند کی جاتی ہے لیکن رنبیر کے مقابلے میں رنویر کے ساتھ ان کا تعلق کچھ مختلف ہے۔ممبئی میں اپنی آئندہ آنے والی فلم باجی راوٴ مستانی کی پوسٹر لاوٴنچنگ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیپیکا پدوکون نے کہا کہ فلم بین ان کی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں ہی کے ساتھ جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔

درحقیقت ان کی کسی کے ساتھ جوڑی کی نوعیت اس فلم میں ادا کئے گئے کرداروں پر منحصر ہے۔ اگر انہوں نے رنبیر کے ساتھ یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشا میں کام کیا ہے تو اس میں ہمارے درمیان تعلق الگ نظر آتا ہے، اسی طرح رام لیلا اور باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ کے ساتھ بڑی اسکرین پر ان کے درمیان تعلق الگ نوعیت کا دکھائی دیتا ہے۔

(جاری ہے)

دیپیکا پدوکون کا کہنا تھا کہ انہیں رنبیر اور رنویر دونوں ہی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی لیکن اگر جوڑی کی بات کی جائے تو رنویر کے ساتھ ان کا تعلق الگ نوعیت کا نظر آتا ہے۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دیپیکا پدوکون کے درمیان بہت گہری قربت تھی لیکن اب رنبیر اور کترینہ کیف ایک ساتھ ہیں اور رنویر کپور دیپیکا سے اپنی محبت کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔