یونین کونسل ڈوگہ کی ڈوگہ وارڈ سے کامیاب ہونیوالے جنرل کونسلر ملک عمران حسین ڈوگہ نے کہا ہے کہ میں اہلیان ڈوگہ کا ساری زندگی احسان مند رہونگا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:20

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)یونین کونسل ڈوگہ کی ڈوگہ وارڈ سے کامیاب ہونیوالے جنرل کونسلر ملک عمران حسین ڈوگہ نے کہا ہے کہ میں اہلیان ڈوگہ کا ساری زندگی احسان مند رہونگا جہنوں نے مجھے کثیر تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب بنایا میں اپنے چےئرمین ملک محمد اشفاق اعوان کی زیر نگرانی اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں تعمیر و ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے بھر پور محنت کروں گا اور کوشش کروں گا کہ عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتر سکوں ۔