9نومبر یوم اقبال کے حوالے سے دارالسلام ہائی سکول کھاریاں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 10 نومبر 2015 12:20

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر۔2015ء)9نومبر یوم اقبال کے حوالے سے دارالسلام ہائی سکول کھاریاں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی عبدالقدوس قریشی(ریجنل ہیڈ)گجرات ریجن تھے پروگرام کا آغاز تلاوت کلا م پاک سے ہوا حافظ اُسامہ رشید(8th) نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ کلام اقبال حسنات علی(7th)نے پیش کیا ،پرنسپل دارالسلام ہائی سکول ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق نے پروگرام کے حوالے سے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب نوجوانوں میں عقابی روح بیدار ہوتی ہے تووہ منزل کا تعین کر کے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ملک وقوم کی قسمت سنوارتے ہیں نوجوان اقبال کے شاہین ہیں اور وہ نوجوانوں میں شاہین جیسی خوبیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔

مہمان خصوصی عبدالقدوس قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال اپنی شاعری کے ذریعے ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم نے اللہ کی فوج کا سپاہی بننا ہے ہم نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے اقبال نے شعوری طور پر برصغیر کے مسلمانوں کو رحمان وشیطان کی فوج سے آگاہی فراہم کی اقبال نے مستقبل کی پیشین گوئیاں کیں اور قیام پاکستان کا خواب دیکھا قائد اعظم اور ان کی ٹیم نے پاکستان کی صورت میں اس کی تعبیر پیش کی ۔

(جاری ہے)

وائس پرنسپل مولانا وسیم عباس نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی، نقابت کے فرائض معلم ادارہ ثقلین حبیب نے ادا کیے پروگرام کی تیاری اور کامیاب انعقاد میں بزم ادب کمیٹی،ڈسپلن کمیٹی کے ارکان وذمہ داران کے ساتھ ساتھ سٹوڈنٹ کونسل نے اہم کردارادا کیا۔